Ads 468x60px

ASTAGHFAR-O-TOBA


استغفاروتوبہ
((اَستَغفِراللہ وَاَتُوبُ اِلَیہِ))
(میں اللہ تعالی سے اپنے گناہوں کی معافی کا سوال کرتا ہوں اور اپنی سیاہ کاریوں سے تائب ہوتاہوں )
امام راغب اصفہانی :رحمتہ اللہ علیہ: فرماتے ہیں “ شریعت میں توبہ کامطلب ہے گناہ کو اس کی قباحت کی وجہ سے چھوڑنا ۔
:: اپنی غلطی پر نادم ہونا
:: آئندہ نہ کرنے کا عزم
:: اور جن اعمال کی تلافی ان کے دوبارہ ادا کرنے سے ہو سکے ان کے لئے بقدر استطاعت کوشش کرنا ۔
اور جب یہ چاروں باتیں جمع ہو جائیں تو توبہ کی شرائط پوری ہو گئیں ۔
استغفار قول و فعل دونوں سے گناہوں کی معافی طلب کرنے کا نام ہے ۔
اللہ تعالی کا ارشاد گرامی ہے:
-(استغفرواربکم انہ کان غفارًا)-
تم اپنے رب سے گناہوں کی معافی طلب کرو، وہ گناہوں کو بہت زیادہ معاف کرنے والا ہے ۔
اس ارشاد میں صرف زبان سے ہی گناہوں کی معافی طلب کرنے کا حکم نہیں دیا گیا بلکہ زبان اور عمل دونوں کے ساتھ معافی طلب کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔
عمل کے بغیر فقط زبان سے گناہوں کی معافی طلب کرنا بہت بڑے جھوٹوں کا شیوہ ہے “۔

No comments:

Post a Comment

Share With Friends

Slide Show

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...
 

Contact Form

Name

Email *

Message *

Website Counter