Ads 468x60px

Mother's Day 2012

جنت ماں کے قدموں تلے ہے ، لوگ اسے نیکیوں میں تلاش کرتے ہیں ۔
سچی محبت کی ترجمانی کرنیوالی کوئی چیز ہے تو وہ ماں ہے۔


ہر رشتے کی محبت کو الفاظ میں بیان کیا جا سکتا ہے مگر
ماں ایک ایسا رشتہ ہے جس کی محبت کو الفاظ کی مالا میں پرونا میرے لیے ناممکن ہے

♥ ماں ♥ بظاہر تین حرف پر مشتمل یہ ایک لفظ درحقیقت ساری دنیا کی محبت اپنے اندر سموئے ہوئے ہے .
اس کا پہلا حرف ہی کہتا ہے میں تو محبت ہوں
دوسرا حرف کہتا ہے کہ میرے سے تو ایثار جیسا پیارا جذبہ نکلتا ہے
اور تیسرا حرف کہتا ہے کہ میں تو ہوں ہی نعمت
♥ ماں ♥ = (م - محبت- ا- ایثار- ن – نعمت)

کوئی کتنا ہی بڑا لکھاری کیوں نا ہو کسی کو اپنے علم پر کتنا ہی مان کیوں نا ہو ماں کے رشتے کو لفظوں میں بیان کرتے ہوئے ہر کسی کا قلم ٹوٹ جاتا ہے ایسا ہی آج میرے ساتھ ہوا میں نے جب لکھنا شروع کیا تو تو دماغ ایک الجھن میں پڑ گیا کہ ماں کی ممتا کی محبت کو کہاں سے شروع کیا جائے.

جب بھی ماں کا لفظ منہ سے نکلتا ہے ایسے لگتا ہے کہ جیسے ساری دنیا کی محبت ہمارے آس پاس بکھر گئی ہو .جیسے کڑی دھوپ میں سایہ مل گیا ہو یا پھر کسی خطرناک سمندر کا ساحل مل گیا ہو ایسا لگتا ہے کے ہر مشکل سے آزادی مل گئی ہے یا پھر کسی نے ہماری مشکل اپنے سر لے لی ہے
ایک ماں اپنی اولاد کے لیے اپنی آخری سانس تک قربانیاں دیتی ہے ماں کی اپنی اولاد کے لیے محبت دنیا میں آنے سے پہلے ہی شروع ہو جاتی ہے جب ہم نے دنیا میں آنکھ کھولی تو جس ہستی نے ہم کو سب سے پہلے گلے لگایا ہماری پیشانی پر اپنی محبت کا بوسہ دیا وہ ماں ہی تھی .اس کے بعد جب ہم تھوڑے بڑے ہوئے چلنا سکھایا بولنا سکھایا .جب ہم نے اپنی توتلی زبان سے پہلی بار “ماں” پکارا تو وہ ایسے خوش ہوئی جیسے ہم نے ان کو دنیا کی سب سے بڑی خوشی دے دی ہو.

شاید ماں دنیا میں وہ واحد ہستی ہے جو ولی نہیں ہوتی مگر اس کے دل پر پھر بھی الہام اترتے ہیں !
محبت کی کیمسٹری ایک ماں سے بڑھ کر کوئی نہیں جان سکتا جس نے محبت تخلیق کی ایک وہ اس سے باخبر یا دنیا میں ماں کا دل جو اس رب کی اس محبت راز دان ہے ماں اللہ کا عظیم تحفہ ہے.

میرا ماننا ہے کہ الله کے بعد اگر کوئی انسان کو سب سے زیادہ پیار کر سکتا ہے تو وہ اسکی ماں ہے !

. میری الله پاک سے دعا ہے کہ
وہ سب کے والدین کی بخسش فرمائے
انکو صحت والی زندگی دے اور
جن کے والدین اس دنیا فانی سے رخصت ہو چکے ہے انکے درجات بلند فرمائے اور
الله پاک هم سب کو روز قیامت ان کے لئے باعث فخر اور رحمت بنائے ،
هم کو دنیا میں انکی حدمت اور
آخرت میں ان کے لئے صدقہ جاریہ یعنی نیک اولاد بنائے اور
ہماری نسلوں کو بھی والدین کا فرمابردار بنائے ..
آمین یا رب العلمین

No comments:

Post a Comment

Share With Friends

Slide Show

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...
 

Contact Form

Name

Email *

Message *

Website Counter