Ads 468x60px

Islamic Quote In Urdu {set 1}














What is Hasad/jealousy

حسدکیا ہے؟
------------------
حسد دو طرح کا ہوتا ہے:
1۔ کسی کے مال اور رتبے کو دیکھ کر حسد کر کے اس کے زوال کی تمنا کرنا اور یہ خواہش کرنا کہ یہ تمام چیزیں اسے حاصل ہوجائیں۔

2۔ دوسروں کے پاس موجود نعمتوں کے زوال کی تمنا کرنا ، چاہے وہ نعمتیں حسد کرنے والے کو ملیں یا نہ ملیں اور یہ بدترین حسد ہے۔

حسد دونوں صورتوں میں حرام ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:
"ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو ، حسد نہ کرو اور قطع تعلق نہ کرو۔"

حسد کے حرام ہونے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کسی کو حکمت کے بغیر کچھ نہیں دیتا اگر حسد کرنے والا یہ چاہتا ہے کہ یہ نعمتیں فلاں شخص کے پاس نہ رہیں تو دراصل یہ اللہ تعالیٰ پر اعتراض ہے کہ اس نے اپنے فلاں بندے کو کیوں نوازا ہے اور اسے برے حال میں کیوں رکھا؟

مثال کے طور پر ایک جماعت میں کچھ بچے محنتی اور کچھ کام چور ہوتے ہیں ، محنتی بچوں کو استاد ہمیشہ پسند کرتے ہیں۔ کام چور بچوں کو چاہئے کہ محنتی بچوں سے حسد کرنے کے بجائے محنت کر کے ان جیسا بننے کی کوشش کریں۔

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: " دو چیزوں میں حسد کرنا جائز ہے ایک وہ شخص جسے اللہ تعالیٰ نے قرآن کا علم دیا اور وہ صبح و شام اس کی تلاوت کرتا ہے اور دوسرا وہ شخص جسے اللہ تعالی ٰ نے مال عطا کیا تو وہ اسے اللہ کی راہ میں خرچ کرتا ہے۔"

حسد جیسی برائی کا خیال بھی کبھی دل میں نہ لائیں ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی ذات پاک پر اپنا ایمان پختہ رکھیں اور اس کا مطیع و فرمانبردار بن کر اپنے ارادوں اور خواہشات کو اسی پاک ذات کے سپرد کریں۔

اللہ تعالیٰ ہمیں حسد جیسی بری خصلت سے بچائے اور اپنی ذات پر بھروسہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین!

Ramzan 2012

رمضان المبارک اور پانچ خصوصیات:
------------------------------
----------
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان پانچ خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:

”میری اُمت کو رمضان المبارک میں پانچ ایسی خصوصیات دی گئی ہیں جو پہلی کسی بھی امت کے حصہ میں نہیں آئیں:

۱) روزہ دار کے منہ کی بو اللہ تعالیٰ کے ہاں مشک کی خوشبو سے زیادہ محبوب ہے۔

۲) روز داروں کے لئے فرشتے استغفار کرتے ہیں حتیٰ کہ وہ روزہ افطار کرلیں۔

۳) اللہ تعالیٰ روزانہ جنت کو مزین کرتے ہیں اور فرماتے ہیں:

”میرے نیک بندوں سے عنقریب آزمائش ختم ہوگی اور وہ تیرے اندر داخل ہوں گے۔“

۴) شیاطین کو بند کردیا جاتاہے، وہ عام دنوں کی طرح لوگوں کو گمراہ نہیں کرسکتے۔

۵) رات کے آخری پہر لوگوں کی بخشش کی جاتی ہے۔

(مسند امام احمد:۷۸۵۷)

Share With Friends

Slide Show

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...
 

Contact Form

Name

Email *

Message *

Website Counter